افغان مہاجرین کی واپسی سست روی کا شکار

ثاقب بشیر  بدھ 22 اگست 2018
5 ماہ میں صرف 30 ہزار مہاجرین وطن واپس گئے ہیں (فوٹو: فائل)

5 ماہ میں صرف 30 ہزار مہاجرین وطن واپس گئے ہیں (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے 5 ماہ میں صرف 30 ہزار مہاجرین اور 2 ہزار 679 خاندان افغانستان پہنچ سکے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سے واپس اپنے وطن جانے والے افغان مہاجرین کی روانگی کا عمل سست روی کا شکار ہے اوراس میں تیزی نظر نہیں آرہی۔

اطلاعات ہیں کہ حکام نے اس حوالے سے ایک ہیلپ لائن قائم کرنے، اقلیتوں کے خلاف امتیاز پر مبنی واقعات کی درست رپورٹنگ پر توجہ دینے اور دیگر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ افغان مہاجرین کی واپس وطن روانگی میں تیزی لائی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔