عید ریلوے پیکیج؛ 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ

بلال غوری  بدھ 22 اگست 2018
عام افراد کو بھی 25 فیصد رعایت پر ٹکٹ ملیں گے، عملے کی ڈیوٹیاں لگا دیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر۔ فوٹو: فائل

عام افراد کو بھی 25 فیصد رعایت پر ٹکٹ ملیں گے، عملے کی ڈیوٹیاں لگا دیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ریلوے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام ٹرینوں میں آج عید الضحیٰ اورکل ٹرو کے روز65 سال اور زائد عمر کے افراد کو مفت ٹکٹ اور عام افراد کو25 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

ملک بھر میں ریلوے حکام کے اعلان کے مطابق آج22 اور 23 اگست کو عید پیکیج مفت سفری ٹکٹ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام مرد و خواتین کو ریزرویشن دفاتر اور ریلوے سٹیشن سے لے سکتے ہیں، سینئر سیٹیزن شہریوں کو مفت ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنا اصل شناختی کارڈ دیکھنا لازمی ہوگا اور اس کی کاپی ریزرویشن کلرک کو بھی دینا ہوگی جبکہ سینئر سیٹیزن ای ٹکٹنگ پر بھی مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سینئر سیٹیزن شہریوں کو دوران سفر بھی اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا اس کے ساتھ ساتھ عام افراد کو تمام ٹرینوں کی کسی بھی کلاس میں سفر کرنے پر25فیصد رعایتی ٹکٹ دیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے آپریشن آفتاب اکبر کا کہنا ہے کہ سینئر سیٹیزن شہریوں کیلئے ریلوے سٹیشنوں پر خاص طور پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ عام افراد کو بھی جو کوئی سفری مشکلات کا سامنا ہو اس کو بروقت حل کیا جائیگا، رعایتی اور مفت ٹکٹ کے حوالے سے ملک بھر کی تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔