- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- کراچی سمیت صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم
- ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ
ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت4افراد ہلاک

ملیر میمن گوٹھ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ خاتون لال بی بی زوجہ شفیق ہلاک ہو گئی. فوٹو: فائل
کراچی: شہر میں مختلف ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات کے دوران خاتون سمیت4 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ خاتون لال بی بی زوجہ شفیق ہلاک ہو گئی جن کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی تاہم ورثا نے پولیس کو کارروائی کرنے سے منع کردیا جس پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی، گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے پر سڑک عبور کرتے ہوئے15سالہ نوجوان ہیرا ولد گلار تیز رفتار کار رجسٹریشن نمبرAWQ-143 کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا جبکہ کار میں سوار شخص موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، مذکورہ کار پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔
ہلاک ہونے والا نوجوان دنبہ گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدوری کر کے واپس آرہا تھا کہ حادثے کا شکارہ ہوگیا ، میانوالی کالونی میں اے ون ماربل فیکٹری کے قریب ٹرک سے گرنے والے بھاری پتھر کے نیچے دب نے سے فیکٹری کا چوکیدار 40 سالہ گل رحمن ولد مرزا گل ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ پیش آیا ہے لواحقین نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کرائی جس پر متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، الآصف اسکوائر کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ فرحان ولد شیر جان ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید پہنچائی گئی۔
ورثا اسپتال سے لاش بغیر کارروائی کرائے اپنے ہمراہ لے گئے، عبداﷲ کالج کے قریب رکشا الٹنے سے 35 سالہ نعیم ولد دلشاد اور امجد ولد رشید، گلبہار میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے امجد ولد شریف اور حیدر ی مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی شبانہ دختر عبدالرئوف زخمی ہو گئی، علاوہ ازیں لیاری آگرا تاج کالونی میں واقع غوثیہ روڈ گلی نمبر 6 میں واقع مکان میں 44 سالہ عابد ولد مٹھو نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی، عابدکی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی تاہم ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لاش اسپتال سے لے گئے، پولیس کے مطابق متوفی گھانچی قوم سے تعلق رکھتا ہے اور متوفی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔