انجلینا جولی کو پاکر زندگی زیادہ خوبصورت ہوگئی ہے،براڈ پٹ

نیٹ نیوز  جمعرات 23 مئ 2013
اپنے دوستوں کی تعداد کم کرکے خاندان والوں پر زیادہ توجہ دینے کے بعد اپنی زندگی سے بے حد مطمئن ہوں، براڈ پٹ۔ فوٹو: فائل

اپنے دوستوں کی تعداد کم کرکے خاندان والوں پر زیادہ توجہ دینے کے بعد اپنی زندگی سے بے حد مطمئن ہوں، براڈ پٹ۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی تعداد کم کرکے خاندان والوں پر زیادہ توجہ دینے کے بعد اپنی زندگی سے بے حد مطمئن ہیں۔

اداکار براڈپٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ خاندان والوں پر زیادہ توجہ دے کروہ اس وقت جتنا خوش وخرم اور مطمئن ہیں اس سے پہلے زندگی میں کبھی نہ تھے۔ ان کی زندگی میں پہلے بہت زیادہ دوست تھے، وہ اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے تھے لیکن انھیں اس وقت اتنی خوشی کبھی محسوس ہوئی جتنی اب اہل خانہ کو وقت دے کر ہوتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ انجلینا جولی جیسی شریک حیات پاکر خوش ہیں اور ان کی زندگی پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگئی ہے وہ خود کو اس دنیا کا خوش نصیب انسان سمجھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔