کوشش ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کو واپس لایا جائے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  بدھ 22 اگست 2018
کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اور ان کے خاندان کے کرب کا احساس ہے، قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔

صدارتی انتخاب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت اور سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، وہ نظریاتی سیاست کےمحافظ ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ان کا نام واپس لینے کے لیے پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اعتزاز احسن کا نام واپس لیاگیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، مقبوضہ کشمیرمیں مقامی سیاسی تحریک اورانسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔