مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے روز بھی بھارتی بربریت

ویب ڈیسک  بدھ 22 اگست 2018
کٹھ پتلی انتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ اضافی نفری تعینات کررکھی ہے فوٹو: فائل

کٹھ پتلی انتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ اضافی نفری تعینات کررکھی ہے فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے روز بھی بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

عید الاضحیٰ کے دن بھی ظالم بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے پوری وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ اضافی نفری تعینات کررکھی ہے، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے کے لئے تلاشی لی جارہی ہے۔

سری نگر میں قابض فوج نے نماز عید کے دوران نمازیوں پرآنسو گیس شیلنگ اور پیلٹ گنز سے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ جس کے بعد وادی بھر میں بھارتی فوج اور نہتے کشمیریوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔ بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں مظاہرِین نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔