کسٹمزوان لینڈ ریونیو افسران کی تعداد 1551 تک پہنچ گئی

نئی آسامیوں کے بعد گریڈ 17 تا 22 کے کسٹمز افسران 413 اور ان لینڈ ریونیو کے 1138 ہوگئے


Business Reporter May 23, 2013
نئی آسامیوں کے بعد گریڈ 17 تا 22 کے کسٹمز افسران 413 اور ان لینڈ ریونیو کے 1138 ہوگئے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پاکستان کسٹمزسروس گروپ اور ان لینڈ ریونیو سروس گروپ میں نئی آسامیوں کے قیام کے بعد پاکستان کسٹمز میں گریڈ17 تا22 کے افسران کی مجموعی تعداد 413 جبکہ ان لینڈریونیو سروس میں گریڈ17 تا 22 کے افسران کی تعداد 1138 ہوگئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 1210-IR-IIA/2013 کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد دونوں سروس گروپوں میں اضافی آسامیاں قائم کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے ماتحت مذکورہ دونوں اداروں میں افسران کی تعداد 1551 ہوگئی ہے۔



نوٹیفکیشن کے مطابق فی الوقت ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن میں گریڈ22 کے 2 افسران ہیں، گریڈ21 کے 46، گریڈ20 کے102، گریڈ19 کے233، گریڈ18 کے377 اور گریڈ17 کے 378 افسران شامل ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان کسٹم سروس میں گریڈ 22 کا صرف 1 افسر، گریڈ21 کے18 افسران، گریڈ20 کے45 افسران، گریڈ19 کے98 افسران، گریڈ18 کے150 افسران اور گریڈ17 کے افسران کی تعداد101 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں