تھانے پرعدالت کا چھاپہ حبس بیجا میں رکھا نوجوان بازیاب

نامہ نگار  جمعرات 23 مئ 2013
 ایس ایچ او تھانہ محمد مبین پرھیاڑ کو آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایس ایچ او تھانہ محمد مبین پرھیاڑ کو آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ: سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کا تھانے پر چھاپہ،نوجوان بازیاب، ایس ایچ او کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سول جج نواب شاہ و جوڈیشنل مجسٹریٹ عرفان لاڑک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نواب شاہ عبدالغفورکلہوڑو کی ہدایت پر تھانہ بی سیکشن پر چھاپہ مار کر حبس بے جا میں قید منیر آرائیں نامی نوجوان کو بازیاب کرا کر رہا کرا دیا ۔

جبکہ ایس ایچ او تھانہ محمد مبین پرھیاڑ کو آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ زیرحراست منیر آرائیں کوتفتیش کے لیے تھانے لایا گیا تھا اوراس کی رجسٹر میں انٹری موجودتھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔