حنیف عباسی کی طبیعت پھر بگڑ گئی

حنیف عباسی کی اہلیہ اور بچوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، اہلِ خانہ کا الزام


ویب ڈیسک August 23, 2018
حنیف عباسی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِعلاج ہیں :فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزا پانے والے حنیف عباسی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حنیف عباسی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حنیف عباسی کو 5 روز قبل جیل میں دل کی تکلیف ہوئی تھی، انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی تھی کہ ان کے دل کی 2 شریانیں بند اور ایک 40 فیصد بلاک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حنیف عباسی کے دل کی بند شریان کھول دی گئی

ڈاکٹروں کے مشورے پر حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ کے ذریعے دل کی ایک شریان کھول دی گئی ۔ تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیگی رہنما کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ہے اور انہیں اسپتال کے سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حنیف عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

دوسری جانب حنیف عباسی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حنیف عباسی سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پولیس انتظامیہ کی جانب سے ان کی اہلیہ اور بچوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جیل میں ملنا آسان تھا اسپتال میں بہت مشکل بنادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں