زہرہ شاہد قتل کے مقدمے میں پولیس جانبدار ہوگئی،تحریک انصاف

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 مئ 2013
پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد سرکاری مدعیت میں درج کرلیا فوٹو: فائل

پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد سرکاری مدعیت میں درج کرلیا فوٹو: فائل

کراچی: تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کراچی میں انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلیوں کی ذمے دار متحدہ قومی موومنٹ، نگراں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں۔

زہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آر کے اندراج میں پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے، قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، اب ہفتہ میں ایک یا دو روز ہی دھرنا دیا جائے گا،انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کے شواہد الیکشن کمیشن اور میڈیا دونوں کے پاس موجود ہیں دونوں ادارے خوف کے باعث خاموش ہیں،کراچی کے تمام حلقوں پر دوبارہ انتخاب کے لیے شواہد کے ساتھ درخواستیں دی ہیں،شہر میں تحریک انصاف نے نظریاتی سیاست کی بنیاد ڈال دی ہے۔

زہرہ شاہد قتل کی ایف آئی آر کے اندراج میں پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے،اشرف قریشی نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، سبحان علی ساحل نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،اب شہر میں ہفتہ وار یا ہفتے میں دو دھرنے دیے جائیں گے،دریں اثناتحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی عمر 20 برس تھی ،مقدمہ الزام نمبر 198/13 بجرم دفعہ 302/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔