محکمہ تعلیم ریٹائر اساتذہ کو پنشن فنڈ کے اجرا میں ناکام

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 مئ 2013
پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد سرکاری مدعیت میں درج کرلیا فوٹو: فائل

پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد سرکاری مدعیت میں درج کرلیا فوٹو: فائل

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم ریٹائر ہونے والے اسکول اساتذہ کے پنشن فنڈزکے اجرا میں بری طرح ناکام ہوگیاہے اورگلبرگ ٹائون کے ریٹائراسکول اساتذہ کو پنشن فنڈز دلوانے اورفنڈکی رقم میں خردبرد کرنے والے متعلقہ افسرکے خلاف کارروائی کے حوالے سے صوبائی محتسب کے احکامات بھی نظر انداز کردیے گئے ہیں،محکمہ تعلیم اس حوالے سے پس وپیش سے کام لے رہاہے۔

جس کے سبب کالعدم گلبرگ ٹائون کے مختلف اسکولوں سے ریٹائرہونے والے اساتذہ 2 سال سے پنشن محروم ہیں جبکہ معاملے کوسردخانے کی نذرکرنے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کے مابین صرف خط وکتابت سے کام لیا جارہا ہے ’’ایکسپریس‘‘کومعلوم ہواہے کہ صوبائی محتسب کی جانب سے احکامات کے بعد9 مئی کواس وقت کے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹراسکولز کراچی کوگلبرگ ٹائون کے سابق اے ڈی او تعلیم تاج شاہ کے خلاف کارروائی کرنے اورریٹائرہونے والے 4 اسکول اساتذہ کو پنشن کی مد میں 19لاکھ روپے کی رقم دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم اس معاملے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے گلبرگ ٹائون کے 4 ریٹائراسکول اساتذہ بشرامہر،خالدہ پروین ملک،محمد طاہر اورنوشابہ پروین نے اپنی پنشن کی رقم جاری نہ کیے جانے پرصوبائی محتسب کو درخواست دی تھی جس پر محتسب نے متعلقہ افسرکومعطل کرنے اورپنشن کی رقم دینے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم محکمہ تعلیم نے معاملے پر کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔