برطانیہ نے4 برس میں سعودی عرب کو4 ارب پائونڈ کا اسلحہ بیچا

برطانیہ ڈکٹیٹر حکومتوں کو اسلحہ فروخت کررہا ہے، انسانی حقوق تنظیموں کا ردعمل


APP May 23, 2013
کیمرون نے گزشتہ برس سعودی عرب کے دورے میں ہتھیاروں کی فروخت کا بھر پور دفاع کیا. فوٹو فائل

KARACHI: برطانیہ نے گزشتہ4 برس کے دوران سعودی عرب کو4 ارب پائونڈکا اسلحہ فروخت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کے باوجود برطانوی حکومت نے سعودی حکومت کو4 ارب پائونڈکا اسلحہ فروخت کیاہے۔ اس اسلحے میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر، بغیر پائلٹ کے طیارے، بکتر بندگاڑیاں، ٹینک اورگولہ بارود شامل ہے ۔



انسانی حقوق کی بہت سی عالمی تنظیموں نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنا اسلحہ ڈکٹیٹر حکومتوں کوفروخت کررہا ہے جو اس اسلحے کو اپنے مخالفین کو کچلنے کیلیے استعمال کرتی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون نے گزشتہ سال دوبار سعودی عرب کا دورہ کیا اور خلیج فارس کے عرب ممالک کوہتھیاروں کی فروخت کومکمل طور پرقانونی قراردیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں