نوازشریف کیساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں چیئرمین نیب

نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے،میڈیا سے بات چیت


Numainda Express May 23, 2013
نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے،میڈیا سے بات چیت فوٹو: آن لائن/فائل

چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلیے استعمال نہیں ہونے دیاجائے گا۔

نیب کو ایک فعال ادارہ بنایاگیا ہے آئندہ حکومت میں بطور چیئرمین نیب اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کیلیے تیار ہوں۔ مجھے نامزد وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نیب نے اربوں روپے کی ریکوری کی ہے۔جب ان سے سوال کیاگیاکہ آپ کے مستعفی ہونے کی قیاس آرائیاں میڈیا میں آرہی ہیں۔



ان میں کیا صداقت ہے؟توانھوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ بعض میڈیاکے لوگوں کی یہ خواہش ہوسکتی ہے اور خواہشات پر کوئی پابندی نہیں۔انھوں نے کہاکہ میں دیانتداری سے کام کررہا ہوں اور ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو ترجیح دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں