نگراں وزیراعظم نے جی ایس ٹی17فیصدکرنیکی منظوری دیدی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 23 مئ 2013
مسودہ صدرکوبھجوادیاگیا،منظوری سے ایف بی آرکو40 ارب کااضافی ریونیو ملے گا فوٹو: فائل

مسودہ صدرکوبھجوادیاگیا،منظوری سے ایف بی آرکو40 ارب کااضافی ریونیو ملے گا فوٹو: فائل

اسلام آ باد: رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال کم کرنے کیلیے تیار کردہ فنانس ترمیمی آرڈیننس 2013کا مسودہ  صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔

تاہم ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایاکہ رات گئے تک صدر مملکت کیطرف سے آرڈیننس پر دستخط  کرکے  آرڈیننس جاری نہیں کیاگیا ۔اگر اگلے چندروزمیں صدر کی طرف سے دستخط کردیے جاتے ہیں اورآرڈیننس جاری کردیا جاتا ہے تواس سے ایف بی آر کو 40 ارب روپے کے لگ بھگ اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے مسودے کی وزیراعظم نے اصولی منظوری دیدی ۔ ادھر آن لائن ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جنرل سیلزٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کردیاگیااورصدرنے آرڈیننس پردستخط کردیے ۔ صدارتی آرڈیننس میں سیلز ٹیکس کی شرح 16سے بڑھا کر 17فیصدکی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔