رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 مئ 2013
رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے، فوٹو: فائل

رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے، فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تحریک میں احتسابی عمل کے سلسلے میں جو تحقیقات کی جارہی ہے اس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے، رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں اور جو کارکنان اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔