صدر کے انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

اجلاس 4 ستمبر کو صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا


ویب ڈیسک August 24, 2018
اجلاس 4 ستمبر کو صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا، فوٹو: فائل

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا جس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

حکمران جماعت تحریک انصاف نے صدر کے لیے عارف علوی کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی اور ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا جس کا شیڈول الیکشن کمیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے