بی اے پی رہنما کی وزیراعظم سے میرخالد خان لانگو كو گورنر بلوچستان بنانے کی اپیل

میرخالد لانگو مخلص اورعوام دوست شخصیت كے مالک ہیں، ماماخان محمد نیچاری


ویب ڈیسک August 24, 2018
میرخالد لانگو مخلص اورعوام دوست شخصیت كے مالک ہیں، ماماخان محمد نیچاری

بلوچستان عوامی پارٹی كے رہنما ماماخان محمد نیچاری نے وزیراعظم سے میر خالد لانگو کو گورنر بلوچستان بنانے کی اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی كے رہنما ماماخان محمد نیچاری نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ میرخالد خان لانگوكو گورنربلوچستان تعینات كریں کیوں کہ وہ ایک مخلص اورعوام دوست شخصیت كے مالک ہیں، انہیں عوامی خدمت كرنے كا موقع دیا جائے وہ بطورگورنر بہترین خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے