نواز شریف نے توانائی بحران کےحل کےلئےچین سےمدد مانگ لی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
توانائی بحران پر قابو پانےکے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف  فوٹو: این این آئی

توانائی بحران پر قابو پانےکے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف فوٹو: این این آئی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شریف نے چین کےوزیراعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے توانائی کے بحران کےحل کےلئےچین سےمدد مانگ لی۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف اورچینی وزیراعظم لی کی چیانگ کےدرمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی ، اس موقع پر شہبازشریف،اسحاق ڈار،چودھری نثاراورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اوردوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنےپراتفاق کیاگیا ، نوازشریف نےتوانائی کے بحران کےحل کےلئےچین سےمددبھی مانگی۔

ملاقات کےبعد نوازشریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا اہم دوست ہے، چینی وزیراعظم نے دورے کی دعوت دی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاقات کےنتائج آنےوالےوقت میں انتہائی اہم ثابت ہوں گے تاہم مستقبل میں دونوں ممالک ایک دوسرے کےمزید قریب آئیں گے، ان کا کہنا  تھا کہ توانائی بحران پرقابوپانےکےلئےچین کےتجربے سےاستفادہ کرناچاہتےہیں۔

دوسری جانب چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے عسکری قیادت نےبھی ملاقات کی ، جس میں مسلح افواج کےسربراہان اورجنرل خالدشمیم وائیں موجودتھے ، اس موقع پردونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعاون کوفروغ دینےپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔