لاہور:خسرہ سے متاثرہ ایک اوربچہ جاں بحق،صوبے بھر میں تعداد 96 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
چلڈرن اسپتال میں خسرہ سےمتاثرہ 7 ماہ کا عبدالرحمن زیرعلاج تھا،جوآج دم توڑگیا فوٹو : فائل

چلڈرن اسپتال میں خسرہ سےمتاثرہ 7 ماہ کا عبدالرحمن زیرعلاج تھا،جوآج دم توڑگیا فوٹو : فائل

لاہور: خسرہ سے متاثرہ ایک اوربچہ دم توڑگیا جس کے بعد صوبے بھر میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 96 ہوگئی۔

محکمہ صحت کےویکسی نیشن کےتمام تردعوؤں کے باوجود خسرے کی وباپرقابونہیں پایاجاسکا، آج لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرہ سےمتاثرہ 7 ماہ کا عبدالرحمن دم توڑگیا  جس کے بعد پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 96 جبکہ لاہورمیں 63 ہوگئی، واضح رہے کہ  لاہورکے مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 47 بچےزیرعلاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔