مرکزی نہیں جاندار اور یاد رہنے والے کردار کرنے کا شوق ہے، عروہ حسین

قیصر افتخار  ہفتہ 25 اگست 2018

گرفت

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور:  معروف اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے مرکزی نہیں کوئی جاندار کردار کرنے کا شوق ہے جسے لوگ برسوں یاد رکھی۔

عروہ حسین نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہاں پرکسی ایک ہی طرز کی نہیں بلکہ مختلف موضوعات پر فلمیں بنانے کا رجحان زورپکڑ رہاہے۔ اس کے علاوہ فلموں میں کسی ایک چہرے کوباربارکاسٹ کرنے کے بجائے بہت سے نئے فنکاروں کوکام دیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح فلم کی ڈائریکشن کے شعبے میں بھی باصلاحیت لوگ کام کررہے ہیں ان میں اکثریت پہلی مرتبہ فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئی ہے مگران کے کام کا انداز اور ان کی سوچ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عروہ حسین نے کہا کہ پاکستانی فلمیں اورسینما انڈسٹری ایک نئی اورجدید دور کی طرف بڑھ رہی ہے، اس سفر میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے فنکار اور ٹیکنیشنز ہمارے ساتھ ہوں گے، اس طرح سے بھی بہتری کے آثارنمایاں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ مجھے مرکزی کردار سے زیادہ ایک ایسا جاندار کردار کرنے کا شوق ہے جس کو لوگ برسوں یاد رکھیں اور وہ کردار میری فنکارانہ صلاحیتوں کی عمدہ ضمانت بن سکے، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں، میں ایسے ہی کرداروں میں کام کرتی نظر آؤں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔