دنیا کے معروف ترین کنوارے سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
فیملی ذرائع اور دوستوں نے بھی سلومیاں کی شادی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے،بھارتی میڈیا فوٹو:پبلسٹی

فیملی ذرائع اور دوستوں نے بھی سلومیاں کی شادی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے،بھارتی میڈیا فوٹو:پبلسٹی

ممبئی: دنیا کے معروف ترین کنوارے سلمان خان نے بلآخر شادی کا فیصلہ کرہی لیا اور اس سلسلے میں دبنگ خان نے رومانیہ کی حسینہ کواپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔

ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے بعد اب دبنگ خان  رومانیہ کی حسینہ  لولیاونچر کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہیں ذرائع کے مطابق  دونوں ایک دوسرے کو گذشتہ 2 سالوں سے جانتے ہیں جب کہ سلمان خان اپنی اور لولیاونچر کی دوستی کو میڈیا اور لوگوں سے چھپانے میں بھی کامیاب رہے لیکن اب انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور وہ آج کل لولیاونچر کے ساتھ ہی دیکھے جاتے ہیں اورانہوں نے لولیاونچر کو اپنی فیملی سے بھی ملوا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی والدہ اور والد کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ لولیا ونچر سے شادی کے خواہش مند ہیں جبکہ فیملی ذرائع اور دوستوں نے بھی سلومیاں کی شادی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے، 47 سالہ سلمان خان 25 سالہ رومانیہ کی حسینہ سے رواں سال کے آخر میں شادی کریں گے ، شادی کی تقریب بھارت اور رومانیہ میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔