مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
شہباز شریف 2008 سے 2013 کے درمیان بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔   فوٹو: فائل

شہباز شریف 2008 سے 2013 کے درمیان بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا

لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے سلسلے میں غور کیا، اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل ہے اور اسے حکومت بنانے کے لئے کسی بھی جماعت کی ضرورت نہیں، شہباز شریف 2008 سے 2013 کے درمیان  بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔