حکومت سندھ کا 14 جون سے 13 اگست تک اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ فوٹو: فائل

حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ فوٹو: فائل

کراچی: حکومت سندھ نے 14 جون سے 13 اگست  تک اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں اسکولز 14 جون سے 13 اگست تک بند رہیں گے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حکم پرعمل درآمد نہ کرنے والے اسکولزکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم  جون سے 31 جولائی تک ہوتیں ہیں تاہم سابق حکومت نے گزشتہ برس رمضان المبارک کے باعث  یکم جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم درجنوں نجی اسکولز نے اسے ماننے سے انکار کردیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔