’جوانی پھرنہیں آنی 2 ‘ مختصر عرصے میں 10 کروڑکمانے والی پہلی پاکستانی فلم

اس سے قبل پاکستان کی کسی فلم نے اتنی جلدی 10 کروڑکا ہندسہ عبور نہیں کیا تھا


ویب ڈیسک August 25, 2018
فلم نے صرف2 دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10کروڑ72 لاکھ کماکر ریکارڈ قائم کردیا، فوٹوسوشل میڈیا

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ''جوانی پھر نہیں آنی 2'' مختصر عرصے میں 10 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد بٹ، ماورا حسین اورکبریٰ خان جیسی بڑی کاسٹ پرمشتمل فلم ''جوانی پھرنہیں آنی 2'' بزنس کرنے میں بھی سب سے آگے رہی ہے اوربلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ''جوانی پھر نہیں آنی 2'' نے دل جیت لئے

فلم نے ریلیزکے صرف 2 دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 10 کروڑ72 لاکھ کما کرریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل پاکستان کی کسی فلم نے اتنی جلدی 10 کروڑ کا ہندسہ عبورنہیں کیا تھا۔ پاکستانی سینماؤں میں فلم نے اب تک 6 کروڑ75 لاکھ اوربیرون ممالک 3کروڑ97 لاکھ کمائے ہیں۔

فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفیٰ اورہمایوں سعید نے فلم کا بزنس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئرکراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے