میٹرو بس ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مئ 2013
وعدے کے مطابق تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے، میٹروبس ڈرائیورز فوٹو: آن لائن/ فائل

وعدے کے مطابق تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے، میٹروبس ڈرائیورز فوٹو: آن لائن/ فائل

لاہور: میٹرو بس ڈرائیورز نے مطالبات کے حق میں  آج 10 منٹ کی علامتی ہڑتال کی اور انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔

میٹرو بس ڈرائیورز کا 10 منٹ کی علامتی ہڑتال کے موقع پر کہنا تھا کہ انہیں وعدے کے مطابق تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ وعدے کے مطابق 40 ہزار کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بیٹھنے کے لئے نہ تو کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے اور ہمیں بیٹھنے کے لئے جو جگہ دی گئی اس کو بھی ٹینٹ لگا کر بنایا گیا ہے جس کے باعث بہت سارے ڈرائیورز گرمی کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں۔

ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات کام کر کے میٹرو بس سروس کو کامیاب بنایا لیکن ان کو اوور ٹائم بھی نہیں دیا جاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔