طویرقی اسٹیل ملز،100 فیصد پیداواری استعداد کا مظاہرہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 24 مئ 2013
کراچی: طویرقی اسٹیل ملز نے پلانٹ کی کارکردگی کے ٹیسٹ کے دوران 160 ٹن فی گھنٹہ کی رفتار سے اعلیٰ معیار کا ڈی آر آئی بناکر پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری استعداد رکھنے والے فولاد سازی کے ادارے کا اعزازحاصل کرلیا ہے، اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر آصف بروہی، طویرقی اسٹیل ملز کے ڈائریکٹر(پراجیکٹس) ضیغم عادل رضوی اور دیگر کا گروپ فوٹو۔  فوٹو:  او جے فوٹوگرافی

کراچی: طویرقی اسٹیل ملز نے پلانٹ کی کارکردگی کے ٹیسٹ کے دوران 160 ٹن فی گھنٹہ کی رفتار سے اعلیٰ معیار کا ڈی آر آئی بناکر پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری استعداد رکھنے والے فولاد سازی کے ادارے کا اعزازحاصل کرلیا ہے، اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر آصف بروہی، طویرقی اسٹیل ملز کے ڈائریکٹر(پراجیکٹس) ضیغم عادل رضوی اور دیگر کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: او جے فوٹوگرافی

کراچی: طویرقی اسٹیل ملز نے پلانٹ کی کارکردگی کے ٹیسٹ کے دوران 160 ٹن فی گھنٹہ کی رفتار سے اعلیٰ معیار کا ڈی آر آئی بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ پیدواری استعداد رکھنے والے فولادسازی کے ادارے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پلانٹ نے اپنی 100 فیصد پیداواری استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام آپریشنل احداف کو72گھنٹے تک پورا کیا۔ واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ مڈریکس (امریکا)کی زیرنگرانی سرانجام دیا گیا ۔اس موقع پرنیشنل بینک آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر آصف بروہی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ساؤتھ کوریا کے کاؤنسل جنرل چینگ ہی لی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر راحت کمال، پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین میجر جنرل(ر)محمد جاوید، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئر مین زبیر موتی والا، کے ڈبلیو اینڈ ایس بی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وقار احمد ہاشمی اور ایپزا کے غلام رسول شیخ بھی موجود تھے۔ پاکستان میں فی کس اسٹیل کی کھپت صرف 40 کلوگرام ہے جو کہ 215 کلوگرام کی عالمی اوسط سے بہت کم ہے۔

ان اعدادو شمار کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے صنعتی شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق فولاد سازی کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ اس موقع پرنیشنل بینک آف پاکستان کے صدر ڈاکٹر آصف بروہی نے طویرقی اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے و تکنیکی مہارت کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ طویرقی اسٹیل ملز پاکستان میں صنعتی شعبے کو مزید تقویت فراہم کر ے گا۔طویرقی اسٹیل ملزکے ڈائریکٹر (پراجیکٹس) ضیغم عادل رضوی نے کہا کہ الطویرقی ہولڈنگ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے عزم سے سر شار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحول دوست پیداواری عمل اوراپنے اعلیٰ معیار کی بدولت ڈی آر آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن اس وقت انجینئرنگ سے وابستہ بیشتراشیاء درآمد کر تا ہے جبکہ مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کی اسٹیل بنانے سے ہم اپنے ہی ملک میں یہ تمام مصنوعات بنا سکتے ہیں۔ طویرقی اسٹیل ملز نجی شعبے سے تعلق رکھنے والا پہلا انٹی گریٹڈ اسٹیل بنانے والا ادارہ ہے جو کہ بن قاسم کراچی میں 220 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے ۔ طویرقی اسٹیل ملز دنیا کی جدید ترین ڈی آر آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے ۔ مڈریکس پراسیس کی یہ ٹیکنالوجی جاپان کی کوبے اسٹیل سے حاصل کی گئی ہے۔ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 1.28 ملین ٹن سالانہ پیداواری استعداد رکھنے والا ڈی آر آئی پلانٹ جنوری 2013 میں کمرشل پروڈکشن کے مرحلے میں آچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔