- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
دہشت گردوں نے عوامی مقامات کوبھی اپنے نشانے پررکھ لیا

تینوں واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کے قوی شواہدموجود ہیں،تحقیقاتی حکام
کراچی: کراچی کودہشت گردوں نے اپنے نشانے پررکھاہوا ہے اورشہرمیں دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم دہشت گردوں کوناکامی کا سامناکرناپڑرہاہے،دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ساتھ اب عوامی مقامات کوبھی اپنانشانہ بنالیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو،حیدری سے ملنے والابم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ،یہ بم صفورا چورنگی اوررینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سے ملنے والے بموں سے ملتاہے،تینوں واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کے قوی شواہدموجود ہیں۔
یہ بات نارتھ ناظم آبادحیدری مارکیٹ کے قریب سے ملنے والے بم کی تحقیقات کرنے والے حکام نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرایکسپریس کو بتائی۔واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ تحقیقاتی حکام نے ایکسپریس کوبتایاکہ حیدری مارکیٹ میں ڈالمین شاپنگ سینٹرکی عقبی گلی سے ملنے والا بم 20 جولائی کوسچل کے علاقے صفوراچورنگی میں اسکول کے قریب سے ملنے والے 13 کلو وزنی بم اور 16 جولائی کوسپر ہائی وے پر واقع رینجرز ہیڈکوارٹرز کے قریب سے ملنے والے 12 کلووزنی بم سے ملتاجلتاہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ تینوں بموں کوایک ہی طریقے سے سیمنٹ کے بلاک بناکرچھپایا گیا جبکہ تینوں ہی ریموٹ کنٹرول تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکوہ تینوں واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہیں،حیدری مارکیٹ میں جہاں سے بم ملا وہاں درجنوں گاڑیاں پارک تھیں جن میں سی این جی کے سلنڈراور پٹرول سے بھرے ٹینک بھی تھے جبکہ سیکڑوں افرادشاپنگ میں مصروف تھے،آس پاس رہائشی عمارتیں اورمکانات ہیں۔
اگر بم پھٹ جاتا تو بہت بڑے پیمانے پرخوفناک تباہی پھیلتی،بم پھٹنے کے نتیجے میں گاڑیوں کونقصان پہنچتا اور اگر ان کے فیول ٹینک پھٹ جاتے تووسیع پیمانے پر تباہی ہوتی،دہشت گردوں نے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے نشانے پر رکھالیکن اس میں بھی متعدد بارناکامی کاسامناکرنا پڑاجس کے بعدانھوں نے اب عام شہریوں کو اپنانشانہ بنالیاہے۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے،ایف آئی آرکے مطابق بم20کلو وزنی اوراس میں3کلوبال بیرنگ استعمال کیے گئے تھے جبکہ اس میں ایک ڈیٹونیٹر،9 وولٹ کی 2 بیٹریاں ،سرکٹ اور 10 فٹ لمبی تار استعمال کی گئی تھی،پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔