بردہ فروش گروہ کے4کارندے گرفتار، خاتون اور بچی بازیاب

نامہ نگار  جمعـء 24 مئ 2013
سکرنڈ پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

سکرنڈ پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

قاضی احمد:  پنجاب کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں کو اغوا کر کے سندھ میں فروخت کرنیوالے بین الصوبائی بُردہ فروش گروہ کے 4 کارندے ضلع بے نظیر آباد سے گرفتار، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے خاتون اور اس کی کمسن بچی کو بازیاب کرا لیا۔

تحصیل سکرنڈ میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں کو اغوا کر کے سندھ میں فروخت کرنیوالے بین الصوبائی بردہ فروش گروہ کے 4 کارندوں ڈاڈو جلبانی، میر محمد جلبانی، اللہ بخش عرف پوڑو اور شفیق بھٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بہاول پور سے اغوا کی گئی خاتون سلمیٰ اور اسکی بچی کو بازیاب کرا لیا۔

سکرنڈ پولیس کے مطابق ملزمان کو موبائل فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔