تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیرا میڈیکل اسٹاف کا مظاہرہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 24 مئ 2013
تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف آل سندھ لوکل کونسل پیرا میڈیکل اسٹاف احتجاج کررہا ہے۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف آل سندھ لوکل کونسل پیرا میڈیکل اسٹاف احتجاج کررہا ہے۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

حیدر آباد:  آل سندھ لوکل کونسل پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں شدید نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ثنا اللہ آرائیں، حاجی محمد اقبال قریشی ودیگر نے کہا کہ حکومت سندھ اور محکمہ فنانس کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع جکیب آباد، لاڑکانہ اور حیدرآباد ضلع کونسل کو او زیڈ ٹی شیئر کی مد میں بھیجے جانے والی رقم میں کمی کے باعث مذکورہ ضلع کونسل کے ملازمین کئی ماہ کی تنخوہواں سے محروم ہیں جس کے باعث ملازمین کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

اور بچوں کے اسکولوں کی فیس جمع کرانے سے قاصر ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ضلع کونسل حیدرآباد کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہے لیکن حکومت کی جانب سے صرف 77 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈسپینسروںکو 2006 سے2011 تک اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے۔

جب کہ ڈرسیرز کو سروس اسٹریکچر بھی نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ سن کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باعث ملازمین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ انھوں نے حکومت سندھ محکمہ فنانس سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مطالبات کو فی الفور منظور کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔