گومل زام ڈیم منصوبہ جنوری 2013ء میں مکمل کرلیاجائیگا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 اگست 2012
بجلی ٹانک گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جائیگی، ٹرانسیمشن لائن کی تنصیب کا کام جاری، فوٹو : فائل

بجلی ٹانک گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جائیگی، ٹرانسیمشن لائن کی تنصیب کا کام جاری، فوٹو : فائل

اسلام آباد: ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ گومل زام ڈیم جنوری 2013ء تک مکمل کرلیا جائیگا۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق اس ڈیم میں11 لاکھ4 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا جس سے دریائے گومل میں سیلاب کے خطرات میں کمی لانے سمیت ایک لاکھ63 ہزارایکڑاراضی کو زیرکاشت بھی لایا جاسکے گا۔

اس منصوبے کی تکمیل سے17.4 میگاواٹ بجلی قومی گرڈمیں شامل ہوگی اور حاصل ہونیوالی بجلی 25 ہزارمقامی خاندانوںکوفراہم کی جائیگی۔ حکام کے مطابق ڈیم کے ہائیڈروپاورپلانٹ سے 132 کے وی ڈبل سرکٹ لائن سے بجلی ٹانک گرڈاسٹیشن کوفراہم کی جائیگی اس سلسلے میں ٹرانسمیشن لائن کی تعمیروتنصیب کا کام جاری ہے جس پر35 کروڑ30 لاکھ روپے لاگت آئیگی جس میں سے 30 کروڑ30 لاکھ پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کودیئے جاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔