دنیا بھر میں رجسٹرڈ پناہ گزین ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرگئے

اے پی پی  جمعـء 24 مئ 2013
2012میں یہ تعداد ایک کروڑ 20لاکھ تھی،بحران زدہ ملکوں میں عدم تحفظ کا شکار  فوٹو: فائل

2012میں یہ تعداد ایک کروڑ 20لاکھ تھی،بحران زدہ ملکوں میں عدم تحفظ کا شکار فوٹو: فائل

نیویارک: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تجزیے پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ بحران زدہ ملکوں میں پناہ گزین اور تارکین وطن انسانی حقوق کے حوالے سے بالخصوص عدم تحفظ کے شکار ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رپورٹ بدھ کو جاری کی گئی اور اس میں 2012  کے حالات و واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے آغاز پر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد 12 ملین تھی جو اس وقت 15 ملین ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 214 ملین تارکین وطن ایسے ہیں جنھیں اپنے آبائی یا میزبان ملکوں کی جانب سے تحفظ حاصل نہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پناہ گزینوں، تارکین وطن اور اکثر تنازعوں اور مظالم کا شکار ہونے والے بے گھر شہریوں کو ایسے حالات کا سامنا رہتا ہے، جن میں ان کے حقوق کو مسلسل نظر انداز یا ردکیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔