مقبوضہ کشمیریاسین ملک آج 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کرینگے

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہونگے


APP May 24, 2013
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہونگے فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جمعہ 24مئی کو 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ بعد نمازجمعہ سہہ پہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال میں شہدا، اورجیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کے علاوہ دانشور، ڈاکٹر، وکلا ، مصنفین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شریک ہونگے۔

یسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس پرامن بھوک ہرٹال کے ذریعے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی میتوں کی واپسی کے لیے آواز بلند کریں گے اور ساتھ ساتھ ان افراد خانہ سے بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا جن کے پیارے بھارتی فوجیوں کی زیر حراست شہید اورلاپتہ ہو گئے ہیں۔ دریں اثنالبریشن فرنٹ چناب ویلی کے متاثرین زلزلہ کیلیے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کی امداری مہم جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں