تقرری و تبادلے کیس؛وقت گزر گیا جب بند دروازوں کے پیچھے کام ہوا کرتے تھے، جسٹس جواد

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2013
 یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، کچھ وقت دیا جائے، وکیل نگران وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، کچھ وقت دیا جائے، وکیل نگران وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وفاقی اداروں میں تقرری اور تبادلے کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب بند دروازوں کے پیچھے کا م ہوا کرتے تھے۔

جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شوکازنوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت  نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، مکمل جواب کے لیے کچھ وقت دیا جائے، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اب وہ وقت گزرگیا جب بند دروازوں کے پیچھے کام ہوا کرتے تھے، اب ہرکام آئین اورقانون کے مطابق چلےگا، عدالت نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔