او آئی سی وزرائے خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہوگئے

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 15 اگست 2012
سعودی عرب کے شہر میں جاری اجلاس میں اتفاق رائے، رکنیت معطل کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا، ایرانی وزیر، فوٹو : فائل

سعودی عرب کے شہر میں جاری اجلاس میں اتفاق رائے، رکنیت معطل کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا، ایرانی وزیر، فوٹو : فائل

کراچی: او آئی سی وزراء خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری اجلاس میں او آئی سی وزراء خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کے اختتام پر اجلاس میں شامل او آئی سی وزراء خارجہ نے شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ اجلاس کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ شام کی رکنیت معطل کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہو رہا، بلکہ ایسا کرکے ہم اِس مسئلے کو دوبارہ اٹھا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔