کراچی : ملیر جیل سے 45 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2013
ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے  فوٹو : ایکسپریس ، فائل

ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے فوٹو : ایکسپریس ، فائل

کراچی: پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کےتحت ملیرجیل سے 45 بھارتی ماہی گیروں کورہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے جبکہ رہا ہونےوالے بھارتی ماہی گیروں کولاہورروانہ کردیاگیاہے،جہاں سے وہ ہفتہ کوواہگہ بارڈرکےراستےبھارت جائیں گے۔ رہائی کےموقع پربھارتی ماہی گیروں نے پاکستانی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوبھی پاکستانی قیدیوں کورہا کرنا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔