کراچی ملیر جیل سے 45 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے


ویب ڈیسک May 24, 2013
ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے فوٹو : ایکسپریس ، فائل

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کےتحت ملیرجیل سے 45 بھارتی ماہی گیروں کورہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیرجیل میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کےاحکامات وفاقی حکومت کی جانب سےجاری کئےگئے جبکہ رہا ہونےوالے بھارتی ماہی گیروں کولاہورروانہ کردیاگیاہے،جہاں سے وہ ہفتہ کوواہگہ بارڈرکےراستےبھارت جائیں گے۔ رہائی کےموقع پربھارتی ماہی گیروں نے پاکستانی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوبھی پاکستانی قیدیوں کورہا کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں