برٹش ایئرویز کا طیارہ فضا میں حادثے سے بال بال بچ گیا

دوران پرواز طیارے کےانجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ایئرپورٹ حکام


ویب ڈیسک May 24, 2013
دوران پرواز طیارے کےانجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ایئرپورٹ حکام فوٹو: رائٹرز

برٹش ایئرویز کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

برٹش ایئرویز کا طیارہ اے تھری ون نائن لندن میں بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیارے کےانجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارہ لندن سے اوسلو جارہا تھا ، پائلٹ کی مہارت سے جہاز کو بروقت ہیتھروایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہیتھروایئرپورٹ کو پروازوں کے لئےبند کر دیا گیا، لینڈنگ کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے انجن میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور طیارے میں موجود 75مسافروں اور عملے کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں