پشاورپولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 6 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2013
گرفتار دہشت گردوں میں ایک خاتون،  گروہ کا سرغنہ روح اللہ، اسد اللہ، عدنان اللہ، ششتی گل اور ریتی گل شامل ہیں، پولیس فوٹو: ایکسپریس

گرفتار دہشت گردوں میں ایک خاتون، گروہ کا سرغنہ روح اللہ، اسد اللہ، عدنان اللہ، ششتی گل اور ریتی گل شامل ہیں، پولیس فوٹو: ایکسپریس

پشاور: پولیس نے چمکنی میں چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  خودکش چیکٹ، بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چمکنی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارکرخاتون سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 60 کلو بارودی مواد، ایک خودکش جیکٹ، 8 تیار بم، 3 ہینڈ گرینیڈز، ڈیٹونیٹرز، الیکٹرک وائرز ، بال بیرنگ  اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی چمکنی شوکت کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایک خاتون، روح اللہ، اسد اللہ، عدنان اللہ، ششتی گل اور ریتی گل شامل ہیں جو کہ 10 سے 15 سالوں سے اس علاقے میں مقیم تھے اور وزیرستان سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں کارروائیاں کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد روح اللہ نے اے این پی کے سابق صوبائی وزیر اور این اے 4 سے امید وار ارباب ایوب جان پر حملے اور  این اے 46 کے امیدوار کے آفس کے باہر دھماکے  کی ذمہ داری  بھی قبول کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔