- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
ہندو برادری دھرتی چھوڑ کر نہ جائے، پیر پگارا کی اپیل
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے جیکب آباد سمیت سندھ بھر میں ہندو برادری سے اپیل کی ہے کہ اپنی دھرتی چھوڑ کر نہ جائیں، انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، یہ پیغام پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم امتیاز احمد شیخ نے منگل کو ہندو پنچائیت کے رہنمائوں ڈاکٹر بابو کھرانا اور بابو مہیش لاکھانی سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دیا۔
امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ ہندو برادری مایوس نہ ہو، پیرپگارا سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا ہر کارکن اور مرید ہندو برادری کا تحفظ کرے گا اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ امتیازشیخ نے کہا کہ اقلیتی برادری سندھ دھرتی کا حصہ ہے اور وہ مایوس نہ ہو،فنکشنل لیگ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی سے بھی بات کرے گی کہ ہندو برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں،پیرپگارا نے کہا ہے کہ ہندو برادری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے، سندھ ان کی دھرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔