سندھ اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2013
اجلاس میں نئے اسپیکر اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات بھی جمع کرائے جائیں گے۔   فوٹو: فائل

اجلاس میں نئے اسپیکر اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات بھی جمع کرائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 29 مئی کی صبح 10 بجے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اجلاس میں نئے اسپیکر اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات بھی جمع کرائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔