- پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
- پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
- نیو میکسیکو میں مزید مسلمانوں کے قتل کا خدشہ؛ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
- فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ
- پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض
- آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ
- ڈھائی کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان بلوچستان سے کراچی لانے کی کوشش ناکام
- صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
- غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا
- روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش
- کراچی میں ڈاکو نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا
- ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی افسران بھی شامل
- اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک
- ارشد ندیم کیلیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
- سیلاب متاثرین کے مفت علاج کیلیے ڈاکٹرز کی ٹیم لسبیلہ پہنچ گئی
- کراچی؛ نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بیہوش، وڈیو وائرل
- مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا محرم کے جلوس پر تشدد، نوجوان پرگاڑی چڑھا دی
- بارش دورہ نیدرلینڈز کیلیے تیاریوں کی دشمن بن گئی
- ایشیا کپ؛ اسکواڈز کی نقاب کشائی کیلیے مزید مہلت مل گئی
- ریلوے کا گریڈ 20 کا افسر کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار
بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں بنیادی کردار پی ایس ایل کا تھا، مشتاق احمد
غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان ميں لانے کے لیے سابق کرکٹرز کو آگے آنا ہوگا ، مشتاق احمد فوٹو: فائل
پشاور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی۔
پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی، پی ایس ایل کی کامیابی میں پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائزز کا بھی ہاتھ ہے، یہی فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوگا، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان ميں لانے کے لیے سابق کرکٹرز کو آگے آنا ہوگا جو سفیر بن کر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی نے ’’بوم بوم‘‘ کا خطاب دینے والے کھلاڑی کا نام بتادیا
مشتاق احمد نے کہا کہ احسان مانی کا کرکٹ کے حوالے سے کافی تجربہ ہے امید ہے کرکٹ میں بھی تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان ایک اسپورٹس مین ہے اور وہ ملک میں کھیلوں کے لیے جو پالیسی لارہے ہیں اس حوالے سے مثبت سوچ رکھیں اور حکومتی پالیسی کو سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل میں کرپشن کی باتوں اور پی سی بی کے بجٹ کے آڈٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتساب اچھی بات ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔