- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پاکستان میں قیادت کافقدان ہے،نوجوان تبدیلی لائیں ،ناصرہ جاوید
لیڈراورسیاستدان میں فرق ہوتاہے،ابرار،کل تک میںسیدنورکی بھی جاویدچوہدری سے گفتگو، فوٹو : ایکسپریس
لاہور: ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے،این آر او سے ایسے لوگ حکمران بن گئے ہیں جو حکمرانی اپنا حق سمجھتے ہیں۔وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کررہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا سال ہے ووٹروں کی نصف تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے، انھیں تبدیلی لانی ہے ۔ معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد نے کہا کہ ہم نے 65 سالوں میں ملک میں میرٹ، انصاف اور درست نظام تعلیم نہیں رائج کیا جس سے خرابیاں پیدا ہوئیں۔ آٹھویں جماعت تک سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جانا چاہیے۔
فلمساز اور ہدایتکارسید نورکاکہنا تھا کہ ہم ہرسال جشن آزادی کے موقع پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کی باتیں تو کرتے ہیں مگران کے افکار اپنے بچوں تک نہیں پہنچاتے۔ گلوکار ابرار الحق نے کہاکہ میں نا امید نہیں ہوں لیڈراور سیاست دان میں فرق ہوتا ہے لیڈرکا ایک وژن ہوتا ہے اور اس کا ایک نظریہ ہوتا ہے جبکہ سیاستدان گٹھ جوڑ کر کے کسی نہ کسی طرح اقتدار میں آ جاتا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔