سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 28 اگست 2018
فی تولہ قیمت بڑھ کر58300 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 49983 روپے ہوگئی۔  فوٹو: فائل

فی تولہ قیمت بڑھ کر58300 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 49983 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  2000 اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715  روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49983 روپے ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔