’’عشق خدا‘‘ موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ہے، شہزاد رفیق

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 25 مئ 2013
 ڈائریکٹر کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں انھیں اچھی اور معیاری تفریح دوں اسی لیے اسکرپٹ ، لوکیشنز، پروڈکشن اور میوزک سمیت ہر شعبہ پر پیپرورک کرتا ہوں،  شہزاد رفیق فوٹو : فائل

ڈائریکٹر کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں انھیں اچھی اور معیاری تفریح دوں اسی لیے اسکرپٹ ، لوکیشنز، پروڈکشن اور میوزک سمیت ہر شعبہ پر پیپرورک کرتا ہوں، شہزاد رفیق فوٹو : فائل

لاہور: ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ ’’عشق خدا‘‘ کو ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ملنے والی پذیرائی میری نہیں بلکہ پوری پاکستان فلم انڈسٹری کا فخر ہے۔

انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے کہا کہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں انھیں اچھی اور معیاری تفریح دوں اسی لیے اسکرپٹ ، لوکیشنز، پروڈکشن اور میوزک سمیت ہر شعبہ پر پیپرورک کرتا ہوں ۔ ’’عشق خدا‘‘ بھی اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ہے جس میں مراکشی اداکارہ وائم دھامانی کو متعارف کروانے کے علاوہ لالی وڈ اسٹار شان کیرئیر کے یادگار رول کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ’’عشق خدا‘‘ کی میکنگ ، کردار نگاری اور میوزک کو بے حد سراہا گیا جس کا کریڈٹ میں اپنی پوری ٹیم ، دوستوں اور الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کو بھی دیتا ہوں جن کی محبتوں ، دعاؤں اور تعاون کے ذریعے مجھے یہ کامیابی ملی ہے ۔شہزاد رفیق نے مزید کہا کہ فلم’’عشق خدا‘‘ عیدالفطر پر نمائش کی جائے گی، اس حوالے سے تشہیری اور پبلسٹی مہم کا شیڈول مرتب کیا جارہاہے جس میں تمام کاسٹ میرے ساتھ ہوگی۔ شہزاد رفیق نے کہا کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک شناخت دینے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔