لینا کپور نے بھی دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
پاکستان امپائر سے مختلف لوگ ملنے آتے تھے، الگ کمروں میں ملاقاتیں ہوتیں، لینا کپور  فوٹو: فائل

پاکستان امپائر سے مختلف لوگ ملنے آتے تھے، الگ کمروں میں ملاقاتیں ہوتیں، لینا کپور فوٹو: فائل

ممبئی: پاکستانی امپائر اسد رؤف کے مشکل میں پڑنے سے ماڈل لینا کپور نے بھی دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دی۔

انھوں نے کہا کہ اگر پولیس میری شکایت پر سنجیدگی سے غور کرتی تو اسدکو جرم کرنے سے قبل دو بار سوچنا پڑتا، یاد رہے کہ لینا نے اسد رؤف پر شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے جنسی فوائد حاصل کرنے کا الزام لگایا تاہم بعد میں شکایت واپس لے لی تھی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اسد رؤف سے مختلف لوگ ملنے آتے تھے، یہ میٹنگز الگ کمروں میں ہوتیں اور مجھے شریک ہونے کی اجازت نہیں تھی، ایک بار میں نے کچھ لوگوں کو ان کے پاس بریف کیس لے جاتے ہوئے بھی دیکھا۔

انھوں نے کہا کہ امپائر کے پاکستان کے ایک بااثر شخص اور سیاسی شخصیات سے بھی روابط ہیں، مجھ پر ان کیخلاف درخواست واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالا گیا، میں بالی ووڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور ایسے تنازع کی وجہ سے کام پر انہماک رکھنا مشکل ہوتا۔ یاد رہے کہ اسد رؤف کی بالی ووڈ میں بھی اچھی جان پہچان ہے، اس کا اعتراف وہ گذشتہ برس ایک ٹیلی ویژن انٹرویومیں بھی کر چکے ہیں، وہ مبینہ طور پر ریالٹی شو بگ باس میں ممبئی کی ماڈل لینا کپور کو شامل کرانے کیلیے بھی کوشش کر رہے تھے،آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد سے ان کا بھارت آنا جانا لگا رہتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔