- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
لیاری میں مجرموں کیخلاف آپریشن کیا جائے، جماعت اسلامی
کراچی: جماعت اسلامی کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، لئیق خان، نصراللہ خان شجیع، یونس بارائی اور حمید اللہ خان ایڈووکیٹ نے لیاری میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اورمختلف گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں آئے دن انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔
رہنمائوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، لیاری کے محب وطن اورپرامن عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، روزانہ کوئی نہ کوئی شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی نے دہلی اسکول کو نجی ملکیت میں دینے کی کوششوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی اسکول کو نجی پارٹی کے حوالے نہ کیا جائے۔
انھوں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اسکول کو نجی ملکیت میں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور چیف جسٹس اس صورتحال کا نوٹس لیں، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے تحت انتخابات میں دھاندلی کیخلاف آج (ہفتہ) شام 6 بجے بنارس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محمد حسین محنتی و دیگر خطاب کریں گے، دریں اثنا محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابی نتائج کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔