خیبر پختونخوا: تحریک انصاف کو خواتین کی 14 سیٹیں ملیں گی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 25 مئ 2013
نفیسہ ،مسرت،ساجدہ اورعائشہ گلالئی ایم این اے جبکہ 10 ایم پی اے بنیں گی فوٹو: فائل

نفیسہ ،مسرت،ساجدہ اورعائشہ گلالئی ایم این اے جبکہ 10 ایم پی اے بنیں گی فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں 7 آزاد ارکان کے تحریک انصاف کیساتھ شامل ہونے کے باعث ان کی خواتین کی مخصوص 22 میں سے 10 نشستیں پکی ہوگئیں۔

جبکہ قومی اسمبلی کی  8 خواتین کی نشستوں میں 4 پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی جبکہ جے یو آئی، ن لیگ اور جماعت اسلامی کو ایک ،ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔آٹھویں نشست کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگا۔صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے ن لیگ اور جے یو آئی 3،3جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی 2،2جبکہ اے این پی اور عوامی جمہوری محاذکو ایک، ایک نشست ملے گی۔

تحریک انصاف کی نفیسہ عنایت، مسرت زیب، ساجدہ ذوالفقار اور عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی ارکان بن جائیںگی جبکہ جے یو آئی کی شاہدہ اختر، ن لیگ کی طاہرہ بخاری اورجماعت اسلامی کی عائشہ سعید کے رکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔

صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 10 نشستیں ملیں گی جن پر نسیمہ حیات، مہرتاج روغانی، نادیہ شیر، عائشہ نعیم، روزینہ بابر، تہمینہ تنویر، زرین ضیا، نرگس علی، نگینہ خان، دینہ نازصوبائی اسمبلی پہنچ جائیں گی۔جمیعت علمائے اسلام (ف)کے حصے میں آنیوالی 3 نشستوں پر نعیمہ اختر، فرحانہ بنوری اور عظمیٰ خان رکن صوبائی اسمبلی بنیں گی جبکہ نعیمہ اختر کے قومی اسمبلی جانے کی صورت میں یاسیمین خالد بھی صوبائی اسمبلی پہنچ جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔