ملک میں نئے صوبوں کا قیام نا گزیر ہو چکا، محمد علی درانی

 بدھ 15 اگست 2012
ہماری تحریک آگے بڑھ رہی ہے اور مزید شدت آئیگی، حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہماری تحریک آگے بڑھ رہی ہے اور مزید شدت آئیگی، حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: بحالی بہاولپور صوبہ تحریک کے کنوینر و سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا اور اس اقدام سے ہی عوام کو صحیح معنوں میں حقوق مل سکیں گے‘ اپنی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں ہیں نہ ہٹیں گے اور اس کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے‘ جو بھی ہماری تحریک میں ہمارا ساتھ دے گا اسے سر آنکھوں پر بٹھائیںگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ بحالی بہاولپور صوبہ ایک کاز ہے اور اس کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ ہماری تحریک آگے بڑھ رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں اس میں مزید شدت آئے گی۔ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے اور اس سے ہی عوام کو صحیح معنوں میں حقوق مل سکیں گے ۔ صوبہ کی بحالی کی تحریک کو آگے بڑھانے کیلیے رابطے جاری ہیں اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔