امریکاکی نئی ڈرون پالیسی تیار،پاکستان کیلیے کوئی تبدیلی نہیں آئی

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 25 مئ 2013
دیگرممالک میں حملوں کا اختیار پینٹاگان کودیاجائے گا،پاکستان کیلیے سی آئی اے کے پاس رہیگا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

دیگرممالک میں حملوں کا اختیار پینٹاگان کودیاجائے گا،پاکستان کیلیے سی آئی اے کے پاس رہیگا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

واشنگٹن: امریکی حکومت نے ڈرون حملوں سے متعلق نئی خفیہ پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت دنیا بھرمیں ڈرون حملوں کا کنٹرول پینٹاگان کے حوالے کردیا جائیگا تاہم پاکستان میں ڈرون حملوں کا اختیاربدستورسی آئی اے کے پاس رہے گا۔

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے ڈرون حملوں سے متعلق نئی خفیہ پالیسی کی گائیڈ لائنز پردستخط کردیے ہیں، نئی پالیسی کے تحت سی آئی اے پاکستانی ڈرون پروگرام کو کنٹرول کرتی رہے گی۔

پاکستان سے متعلق ڈرون پالیسی کا ہر 6 ماہ میں جائزہ لیا جائے گا کہ آیا پاکستان میں القاعدہ کس حد تک کمزورہوچکی ہے اورافغانستان میں اتحادی فوج کو کوئی خطرات تو نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق 2014 کے آخر میں افغانستان سے انخلا کے وقت ڈرونزکا کنٹرول پینٹاگون کے حوالے کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔