مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ میں اہم وزارتوں کیلیے ناموں کا فیصلہ کرلیا

شبیر حسین  ہفتہ 25 مئ 2013
پرویز رشید اطلاعات، قادربلوچ امور داخلہ دیکھیں گے، اچکزئی اسپیکر، غوث علی شاہ ایڈوائزرہونگے۔ فوٹو: فائل

پرویز رشید اطلاعات، قادربلوچ امور داخلہ دیکھیں گے، اچکزئی اسپیکر، غوث علی شاہ ایڈوائزرہونگے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کی اہم وزارتوں کیلیے ناموں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اپنی حکومت کی کابینہ کی اہم وزارتوں کیلیے ناموں کا فیصلہ کرلیا ہے، جن میں چوہدری نثار علی خان خارجہ امور،اسحق ڈار خزانہ، خواجہ آصف پانی وبجلی، احسن اقبال اقتصادی امور، پرویز رشید اطلاعات ونشریات، زاہد حامد قانون وانصاف اورقادر بلوچ داخلہ امورکے وزیر ہونگے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ محمود خان اچکزئی کواسپیکر قومی اسمبلی جبکہ امیرمقام اورغوث علی شاہ کوایڈوائزربنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے وزارت دفاع کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔